ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل :موگیر طبقہ کے لوگوں نے نیم برہنہ ہوکر اے سی دفتر کے سامنے کیا احتجاج ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر اجتماعی خودکشی کی دی دھمکی 

بھٹکل :موگیر طبقہ کے لوگوں نے نیم برہنہ ہوکر اے سی دفتر کے سامنے کیا احتجاج ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر اجتماعی خودکشی کی دی دھمکی 

Sun, 10 Apr 2022 12:32:12    S.O. News Service

بھٹکل ،10؍ اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے موگیر طبقہ کو درج فہرست ذات کا سرٹیفکیٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کےسامنے جو احتجاج شروع کیا ہے وہ آج 19 ویں دن میں داخل ہوگیا ۔ 
    
کل 18 ویں دن احتجاجیوں نے نیم برہنہ ہو کر ریالی نکالی اور اسی حالت میں اے سی دفتر کے سامنے زمین پر لوٹتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروایا ۔ اس موقع پر ایک نوجوان نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل انڈیل کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے دیگر احتجاجیوں نے روک لیا ۔
    
احتجاجیوں نے انہیں درج فہرست ذات کا سرٹیفکیٹ ملنے تک مظاہرا جاری کرنے کی بات کہتے ہوئے یہ دھمکی کہ آئندہ چند دنوں میں اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا اور ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ لوگ اجتماعی خودکشی کا اقدام بھی کر سکتے ہیں جس کے لئے پوری طرح حکومت ہی ذمہ دار ہوگی ۔ 


Share: